مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے ایک کشمیری کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم

سرینگر29اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک کشمیری کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ناربل بڈگام کے رہائشی جاوید احمد میر کو پولیس نے گزشتہ سال اکتوبر میں مبینہ طورپر پتھرائوکرنے کے الزام میں گرفتار کیاتھا جس کے بعد اس پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر دیاگیا تھا۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ونود چٹر جی کول نے جاوید کے وکیل ایڈووکیٹ بشیر احمد کے دلائل سننے کے بعد ان کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار یتے ہوئے سب جیل کپواڑہ سے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button