سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سرینگر 22 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر کے علاقے لال چوک میں تعینات بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے سرینگر میں ایک خبررساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل عرفان علی کوسرینگر کے علاقے لال چوک میں دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے بتایا کہ عرفان کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔KMS-08/S
تری پورہ میںبی جے پی کے غنڈوں کا سی پی آئی ایم کے کارکنوں پر حملہ
اگرتلہ بھارت 22 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تری پورہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی غنڈوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے کارکنوں پر حملہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تریپورہ میں حزب اختلاف کی جماعت سی پی آئی-ایم نے کہا کہ ریاستی دارالحکومت اگرتلہ سے تقریباً 10 کلومیٹر دور رانیر بازار میں حکمران بی جے پی کے حمایت یافتہ غنڈوں نے اس کے آٹھ کارکنوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔سی پی آئی ایم تریپورہ کے ریاستی سکریٹری جتیندر چودھری نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کارکنوں پر بغیر کسی اشتعال کے حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں پارٹی پروگرام پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے حمایت یافتہ غنڈوں نے ان پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ ہمارا ایک کارکن اب بھی جی بی پنت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا شکایت درج کرانے کے باوجود ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ انہیںواقعے کی اطلاع ملی ہے لیکن کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی شکایت درج کراتا ہے تو ہم ضرور کارروائی کریں گے۔
جتیندر چودھری نے پولیس کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پہلے ہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کر اچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس سچ نہیں بول رہی ہے، ہماری پارٹی پہلے ہی شکایت درج کراچکی ہے۔