بھارت

بھارت :مغربی بنگال میں بھارتی وزیر کے قافلے پر حملہ

 

کولکتہ26فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال میںبھارتی وزیر نستھ پرمانک کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ریاست کے علاقے کوچ بہار کے دورے پر تھے۔
پرمانک نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان پر حملہ کیا۔ حملے میںوزیر کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ نستھ پرمانک کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر محفوظ نہیں تو آپ عام آدمی کی حالت زار کا تصور کر سکتے ہیں۔ یہ واقعہ بنگال میں جمہوریت کی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔وزیر بی جے پی کے مقامی دفتر جا رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button