بھارت

کینیڈا کی سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کا بھارت پر سفارتی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

اوٹاوا: کینیڈا کی ایک بڑی سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے بھارت پر سفارتی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگمیت سنگھ نے کینیڈا سے بھارتی سفارت کاروں کی بے دخلی کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی عائد کرے اور کینیڈا میں مجرمانہ سرگرمیوں پر سخت ترین سزائیں نافذ کرے۔ کینیڈا کی حزب اختلاف کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ پیئر پولیور نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کی وفاقی پولیس کی طرف سے بھارتی سفارت کاروں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے عائد کردہ الزامات انتہائی تشویش ناک ہیں اوران کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی بھی ملک کی طرف سے کوئی بھی غیر ملکی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔ پیئر پولیور نے کہا کہ ہماری حکومت کا پہلا کام اپنے شہریوں کو غیر ملکی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔واضح رہے کینیڈا نے بھارت کے ہائی کمشنر سمیت چھ بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button