بھارت

کرناٹک: ہندو توا غنڈوں کا ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان پر بہیمانہ تشدد

بنگلورو 06 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کنٹر میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلمان لڑکے کوہندو لڑکی سے بات کرنے پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 22سالہ محمد ظاہر نے بس میں سفر کے دوران ایک ہندو لڑکی سے بات کی ۔بس میں موجود ہندو مسافروں نے فون کے ذریعے اسکی اطلاع ایک ہندو تو ا گینگ کو دی۔ جب بس ایک سٹاپ پر رکھی تو ہندو غنڈے بس میں آدھمکے اور محمد ظاہر کو گھسیٹ کر نیچے اتار لیا اور شدید زدوکوب کیا۔ مسلم نوجوان کو بعد میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے نتیش، سچن، دنیش اور اویناش نامی ہندو توا غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button