مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، لائن آف کنٹرو ل پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

جموں 5 مار چ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے نائیک راجیو کمار پونچھ کے علاقے کرشنا گھاٹی میں حادثاتی طور پر بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے بعد شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو علاج و معالجے کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز میڈیکل اسپتال، نگروٹا پہنچایا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button