مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں کرسکتی ، محبوبہ مفتی

 

سرینگر 23دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی تسلط سے آزادی کے کشمیریوں کے مطالبے کو دبانے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال کے بجائے ان کے اس جائز مطالبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے مودی حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکے گی ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام اسکولوں اور اس کی جائیدادوں کوضبط کر رہی ہے جہاں غریب کشمیری بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جاتی تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ فرقہ پرست بی جے پی ان ظالمانہ اقدامات کے ذریعے خود کو تسکین دینا چاہتی ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو پھر علمائے دین کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے، صحافیوں کو کیوں پولیس اسٹیشنوں میں طلب کیا جاتا ہے،سرکاری ملازمین کوبرطرف ، سیاست دانوں اور تاجروں کوبھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ذریعے کیوں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ مودی حکومت کے سلوک سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔کشمیری پنڈتوں کے بارے میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں زبردستی وادی کشمیر میں رہنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں نہ ختم ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پنڈتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیریوںپنڈتوں کو درپیش مشکلات سے فائدہ اٹھا رہی ہے اورزعفرانی بریگیڈ کو ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور وہ صرف سیاسی فائدے کیلئے پنڈت برادری کا استعمال کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button