مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جی 20کاسربراہی اجلاس کشمیریوں کے خون کی توہین ہوگی

 

سرینگر06مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میںکہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میںگروپ 20کے سربراہی اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ کی قراردادوں ، کشمیریوں کے خون اورجذبات کی توہین ہوگی۔
پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں G-20سربراہی اجلاس کا انعقاد علاقے کے لوگوں کے خون اور جذبات کی توہین ہوگی۔ جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر ریزسٹنس موومنٹ اور سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم سمیت آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں عالمی ادارے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ پوسٹروں میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرے جس کا وعدہ کشمیریوں سے 5جنوری 1949کو منظور شدہ قرارداد میں کیا گیا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر بھی پوسٹرز دیکھے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button