مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 2کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر 07مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو مجاہد تنظیموں کا کارکن قراردیکر گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس کی طرف سے ضلع کے گائوں مونچھ کھڈ کنزر میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت خورشید احمد خان اور ریاض احمد خان کے طورپر ہوئی ہے جو زندپال کنزر کے رہائشی ہیں۔بھارتی فوج نے نوجوانوںکے قبضے سے دو اے کے 47میگزین اور15گولیاںبرآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے دونوں نوجوانوںکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون اور ہتھیاروں کے ایکٹ کے تحت جھوٹا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
واضح ر ہے کہ بھارتی فوجی ایک مذموم منصوبے کے تحت کشمیری نوجوانوں کو مجاہد تنظیموں کا کارکن قراردیکرگرفتار کرنے کے بعد انہیں بعدازاں جعلی مقابلوں میں قتل کر دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button