مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے سے غیر کشمیری کی مو ت
سرینگر 29نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپورمیں گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے سے ایک غیر کشمیری کی موت ہو گئی جبکہ ایک اور کو ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوںکو بتایا کہ غیر کشمیری کی موت گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے سے اس وقت ہوئی جب وہ اور ان کے ساتھی سوپور فروٹ منڈی میں ایک ٹرک میں سو رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص انوش کمار کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر گورداس پور کے رہائشی ہیں۔