مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر فائلز:انتخابات سے قبل ہندو تواجذبات بھڑکانے والی ایک اور فلم کا ٹریلر جاری

"آزادی دہشت گردی کا گانا ہے "، انوپم کھیر

ممبئی22 فروری (کے ایم ایس)
بھارت بھر میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی بالی ووڈ نے ہندوتوا تعصب کے ذریعے ہندو ووٹروں کے جذبات بڑھکانے کیلئے فلم ”کشمیر فائلز ” کا ٹریلر جاری کیا ہے تاکہ خاص طور پردفعہ370جس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کا جواز فراہم کیاجاسکے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فلم ”کشمیر فائلز ” میں 1990میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے اس وقت کے گورنر جگ موہن ملہوترا کی ہدایت پر کشمیری پنڈتوں کے کشمیر سے فرار کے واقعات کو شامل کیا گیا ہے، جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیاگیاتھا۔اس فلم کے ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری ہیں جنہوں نے اس سے قبل دی تاشقند فائلز کے نام سے ایک "متنازعہ فلم بنائی تھی، جس میں بنیادی طور پر اہم سوال اٹھایا گیا تھاکہ "نیتا جی سبھاش چندر بوس کو کس نے مارا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق،کشمیر فائلز فلم میں ایک ڈائیلاگ میں انوپم کھیر جو کہ خود کشمیری پنڈت ہیںکو یہ کہتے ہوئے واضح طورپرسنا جا سکتا ہے کہ ”آزادی دہشت گردی کا گانا ہے”۔ فلم کے ٹریلر میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، درشن کمار، پلوی جوشی، چنمے منڈلیکر، پرکاش بیلاوادی، پونیت اسار، بھاشا سنبلی، مرنل کلکرنی، اتل سریواستو اور پرتھوی راج سرنائک جیسے نامور اداکاروں نے بھارتی عوام کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مودی مخالف ہندوستانی لبرل طبقہ ملک کا غدار ہے۔فلم میںامریکی شہری کا کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر کو ایک محب وطن کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔
11مارچ 2022کو بھارت میں انتخابات کے دن 32سال پرانے واقعے پر مبنی فلم ”کشمیر فائلز ”کومبینہ طور پر سیاسی فائدے کی غرض سے ہندوتوا کے جذبات کو بھڑکانے کے لیے نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button