مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے سید علی گیلانی کے نواسے کو سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا

Anees

سرینگر16اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کے دوران حراست انتقال کے 45 دن بعد قابض حکام نے ہفتے کے روز ان کے نواسے انیس الاسلام کو سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انیس الاسلام بین الاقوامی کنونشن سنٹر سرینگرمیں ریسرچ آفیسرتھے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے کتھاوا سے تعلق رکھنے والے ایک استاد فاروق احمد بٹ کو بھی تحریک آزادی کی حمایت کرنے پربرطرف کیاہے ۔حکمنامے کے مطابق دونوں کو ریاست کی نام نہاد سلامتی کی آڑ میں برطرف کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button