مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں اورتنظیموں کاشہدائے عالی کدل کوشاندار خراج عقیدت

download (4)سرینگر 19نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںجموں و کشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ نے شہدائے عالی کدل سرینگر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے چیئرمین جمیل احمد کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد آج شہدائے عالی کدل کی29ویں برسی پر عیدگاہ سرینگر میںمزار شہداء گیا اور فاتحہ خوانی کی۔ جمیل احمد نے اس موقع پرکہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کر رہے ہیں اور اپنے خون سے آزادی کے مشن کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے بھی شہدا ئے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شہید حریت شیخ عبدالحمید، شہید مشتاق احمد لون، شہید ایڈوکیٹ جمیل چودھری جیسے عظیم شہدا ء نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانیںنچھاور کر کے قربانیوں کا ایک نیا باب رقم کیاہے۔ شیخ عبدالحمید، مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چودھری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کٹے، مشتاق احمد خان، غلام محمد اور دیگر شہداء کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیاگیا جنہیں بھارتی فوجیوں نے19نومبر 1992کوعالی کدل سرینگر میںشہیدکیاتھا۔محمود احمد ساغرنے کشمیری عوام پرزوردیا کہ وہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد پر ثابت قدم رہیں اور باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحادو اتفاق قائم کریں۔
دریں اثناء جموں وکشمیر لبریشن نے بھی شہدائے عالی کدل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button