مقبوضہ جموں و کشمیر

درگاہ حضرت بل میں عید میلاد النبیﷺ منانے کے انتظامات مکمل

سرینگر17 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر وقف بورڈ نے عید میلاد النبیﷺ منانے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقف بورڈ نے درگاہ حضرت بل میں تقریب کے اہتمام کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے ہیں جہاں موئے مقدس کی زیارت کے لئے ہزاروں عقیدت مندوں کے جمع ہونے کی توقع ہے۔ درگاہ حضرت بل کے منتظم پیر مسعود نے کہا کہ19اور20اکتوبرکو ہر نماز کے بعدعقیدت مند پیغمبر اسلام ﷺ کے موئے مقدس کی زیارت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺکے بعد جمعہ22اکتوبر کو موئے مقدس کی دوبارہ زیارت کی جاسکے گی۔پیرمسعود نے کہا کہ وقف بورڈ نے حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ اس بات یقینی کو بنایا جا سکے کہ ہر عقیدت مند کورونا وبا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیارکرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وبا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button