مقبوضہ جموں و کشمیر
ھارتی پولیس کے تحقیقاتی یونٹ کے کولگام میں متعدد مقامات پر چھاپے
سرینگر18 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو )نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگا م میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ایس آئی یو کے اہلکاروں نے ٹیچر رجنی بالا اور دیگر کے قتل کے سلسلے میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ رہائشیوں کے مطابق پولیس اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران مقامی لوگوںکو ہراساں کیا۔