مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاستی دہشت پراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کی مشکلات کی بنیادی وجہ ہے، رپورٹ

 

اسلام آباد25 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی محکوم کشمیریوں کی مشکلات کی بنیادی وجہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں صحیح کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مضمر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مزید عدم توجہی بھارت کو کشمیریوں کو دبانے کے لیے مزید حوصلہ دے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو بڑے پیمانے پر آگے آکرمسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اقوام متحدہ اس پر خاموش تماشائی بننا ترک کرے اور عالمی ادارہ کارروائی کر کے کشمیریوں کو بھارتی حملے سے بچائے اور کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرکے کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسایت کے خلاف جرائم پر مودی اور بھارتی فوج کا محاسبہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button