مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

اسلام آباد 17اکتوبر ( کے ایم ایس )
حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے پوتے انیس الاسلام اور ضلع ڈوڈہ کے رہائشی استاد فاروق احمد بٹ کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حالیہ دنوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہے ہیں جبکہ حالیہ دونوں کے دوران نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا ہے۔شیخ عبدالمتین نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور اسے مقبوضہ علاقے میں بھارتی جبر و ستبداد پر بھی آواز اٹھانی چاہیے۔
دریں اثنا جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکام نے 1300 سے زائد کشمیری بے گناہ نوجوانوں کو بلا جواز حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے عام کشمیریوں کو مزید تکلیف پہنچانے کے لیے بڑا کریک ڈاو¿ن شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے ارکان کے علاوہ صحافیوں اور اساتذہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button