کشمیری تارکین وطن

کشمیری مندوبین نے اقوام متحدہ کےنامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا

جنیوا17مارچ ( کے ایم ایس )
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے کشمیری مندوبین نے اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے ارکان اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
کشمیری وفد کے ارکان میں ماہرین تعلیم، سیاسی کارکن اور تجزیہ کار شامل تھے۔ وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے دوران نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے اراکین اور دیگر شرکا کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں خاص طورپر اگست2019کے بعد سے مظلوم کشمیریوں کی تمام شہری آزادیاں اور دیگر بنیادی حقوق کو سلب کررکھا ہے۔وفد کے سربراہ الطاف وانی نے کہاکہ ایک ایسی دنیا میں جہاں انسانی جانوں اور عزت و وقار کے تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، بھارت اپنے زیر تسلط کشمیریوں کوان تمام حقوق سے محروم رکھ رہا اور ان کا واحد گناہ اپنا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرناہے۔ ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں نامہ نگاروں کی ایسوی ایشن کے صدر تیمر ابوالنین اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کشمیری وفد کی طرف سے پیش کی گئی مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے مطابق تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا عہد کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button