کشمیری تارکین وطن

برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے مسئلہ کشمیر بارے خصوصی اجلاس کا خیرمقدم

اسلام آباد 12جنوری(کے ایم ایس)
جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ کی وزارت خارجہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے جس میں مقررین نے تنازعہ کشمیر کے جلد از جلد حل پر زوردیا ہے ۔
راجہ نجابت حسین نے ایک بیان میں کہاہے کہ کمیٹی کی چیئر پرسن اوررکن پارلیمنٹ ایلیسیاکیرنز نے آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی سربراہ اوررکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیم کو ایک خط کے ذریعے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا ہے۔ڈیبی ابراہیم نے اس اجلاس کے انعقاد کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرو ن ملک مقیم کشمیری تارکین وطن کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، اور دنیا بھر کے ایوانوں میں بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔راجہ نجابت حسین نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں تحریک آزادی سے وابستہ متحرک لوگوں کی جدوجہد اورکشمیر دوست اراکین پارلیمنٹ کی کوششوں کی وجہ سے برطانونی حکومت، پارلیمنٹ اور فارن افئیرز کمیٹی اورمختلف شہروں میں مسلسل تنازعہ کشمیر کو اجاگر کیاجارہا ہے جموں و کشمیرتحریک حق خوداردیت برطانیہ کی چیئر پرسن اور ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، نا ئیلہ شریف، عروج شاہ، شعیب اختر، شاداب قمر، عقیل سلامک اورتحریک کے دیگرارکان نے ڈیبی ابراہیم ا کی طرف سے اس اجلاس میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی جس انداز میں تنازعہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ، لیبر پارٹی، اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں اس سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے حوصلے بلند ہورہے ہیںاور ان کامقدمہ عالمی سطح پراجاگر ہورہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button