مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ: پاکستان کادوران حراست لاپتہ کشمیریوں کو امدادی رقم کی فراہمی کا مطالبہ


اقوام متحدہ20اکتوبر (کے ایم ایس )
اقوام متحدہ میں پاکستان نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کی امدادی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989میں کشمیری عوام کی طرف سے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد میں تیزی کے بعد سے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ہزاروں کشمیریوں کو اغوا کرنے کے بعد حراست کے دوران لاپتہ کر دیا ہے ۔دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے والدین کی تنظیم اے پی ڈی پی کاکہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میںآٹھ ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میںپاکستانی مشن کی قونصلرصائمہ سلیم نے نیویارک میں جبری گمشدگیوں کے بارے میں ورکنگ گروپ کے ساتھ ایک ڈائیلاگ میں ایک بیان میںکہاکہ گزشتہ برسوں میں مقبوضہ وادی کشمیر میں جبری طورپر لاپتہ کئے گئے کشمیریوں کی ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں۔صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق ان کشمیریوں کو قابض فورسز کی طرف سے گرفتار کئے جانے کے بعد انہیں حراست کے دوران اذیتیں دے کر یاپھر جعلی مقابلوں میں قتل کیاگیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button