مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ’ایس پی او‘ ہلاک
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سڑک حادثے میں ایک سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) ہلاک ہو گیا۔
ضلع کے علاقے مٹن بمزو میں ایس پی او کو چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔