مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ

download (1)سرینگر 19 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میں بیگناہ نوجوانوں کے قتل میں تیزی اور علاقے کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر ناجائز طوپر قبضہ جمارکھا ہے جسکا کشمیریوںکو بھر پور احساس ہے اور انہوں نے مظالم کے باوجود اس قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ آزادی پسند لوگوں کو اپنے شہداءکو دینی رسومات کے مطابق دفنانے کی اجازت نہیں دی جا رہی جو انسانیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج شہدا ءکی میتوں کو انکے لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے دور دراز علاقوں میں نامعلوم قبرستانوں میں دفن کر رہی ہے۔ترجمان نے جاری مزاحمتی تحریک کو بھارتی فوجیوں کے جابرانہ اقدامات کے باوجود منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے پختہ عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزای ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں اسے شکست دینا بھارتی فوجی تکبر سے بالاتر ہے۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ ، عالمی ریڈکراس کمیٹی اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروںپر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیموں کے مقبوضہ علاقے کے دورے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ترجمان نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button