مقبوضہ جموں و کشمیر

کسانوں اور غریبوں کی زمینیں چھیننے پر کانگریس کی بی جے پی اور گورنر انتظامیہ کی مذمت

 

جموں09اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کسانوں اور غریبوں کی زمینیں چھیننے پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور گورنر انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس ان کی زمینوںکا تحفظ کرے گی۔
وقار رسول وانی نے جموں کے علاقے سچیت گڑھ میں پارٹی کے ورکنگ صدر رمن بھلہ اور دیگر کے ہمراہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معمولی اراضی رکھنے والے کسانوں کی بے دخلی پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی کے آمرانہ احکامات اور غریب اور بے روزگار نوجوانوں کے مفادات کے خلاف فیصلوں کا سڑکوں پرمقابلہ کرے گی۔وقار رسول وانی نے کہا کہ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت ہرمخالف آواز کو دبانے کے لئے اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کررہی ہے جس کے خلاف کانگریس پارٹی راہول گاندھی اور ملک ارجن کھرگے کی قیادت میں لڑ رہی ہے۔اس موقع پر رمن بھلہ نے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹ کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ یہ سچائی کی جنگ ہے، کانگریس پارٹی اس سے پہلے کبھی آمروں کے سامنے نہیں جھکی اور نہ کبھی جھکے گی۔بعد ازاں علاقہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button