مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی وزارت دفاع فوج کے لیے 4ہزار سے زائد سنائپر رائفلیں خریدے گی
نئی دہلی 29 جون (کے ایم ایس)بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کے لیے چار ہزار سے زائد سنائپر رائفلیں خرید رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوج کے لیے 4ہزار 8سو سنائپر رائفلوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔
وزارت دفاع نے کمپنیوں سے چار ہفتوں میں ٹینڈرکا جواب دینے کو کہا ہے۔ رائفلیں 8.6 صلاحیت اور دوربین سے لیس ہونی چاہئیں۔ رائفلوںکیلئے 78 لاکھ گولیاں بھی مانگی گئی ہیں۔ رائفل کو مقامی طور پر 1,200 میٹر کی رینج اور 100 راو¿نڈ فائر کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بلاٹ ایکشن آپریٹنگ میکانزم کے ساتھ بنانا ہوگا۔