مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ فورم کی طرف سے27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اوربلیک آوٹ کی اپیل

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اوربلیک آوٹ کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ کشمیری اپنی سر زمین پر بھارت کے جبری قبضے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر بھی زوردیا کہ وہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے طاقت اور دھوکہ دہی سے ہماری سر زمین پر قبضہ کیا اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام تمام جائز طریقوں سے اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت نہتے کشمیریوں کو ظالمانہ ہتھکنڈوں سے دبا رہا ہے۔میرواعظ نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاںجبری گمشدگیاں ، گرفتاریاں ، ہراساں کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا روز کا معمول ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر کشمیری صحافیوں کو دھمکیاں دی جاری ہیں اور ہراساں کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور صورتحال کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کی ایک ٹیم علاقے میں بھیجیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button