یوم استحصال کشمیر کے موقع پرایک نیا گانا جاری
اسلام آباد: دفہ 370کی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ”آزادی مطالبہ”کے عنوان سے ایک نیا گانا جاری کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معروف کشمیری ادیب اور شاعر پروفیسر محمد صغیر قمرکے تحریر کردہ اور معروف پاکستانی موسیقارخالد صادقی کے ترتیب دیے گئے اس گانے میں کشمیری عوام کی آوازکوعالمی برادری تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گانے کی شاعری اور دھن میں کشمیری عوام کے جذبات اور امنگوں کو ترجمانی کی گئی ہے جو کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گانے کا اجراء کشمیر ی عوام کی قربانیوں کی یاددہانی اور آزادی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے۔ گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر کے لوگ کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ گانے کے اجراء سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑگئی ہے اور بہت سے لوگوں نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔