مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بدعنوانی کے مقدمات میں اضافہ
سرینگر 23 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدعنوانی کے مقدمات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ برس بدعنوانی کی روک تھام اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت 94 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی کرائم ریکارڈ بیورو نے رپورٹ کیا ہے کہ 2018 میں بدعنوانی کے 82، 2019 میں 73 اور 2020 میں 71 مقدمات درج کیے گئے لیکن 2021 میں یہ کیسز بڑھ کر 94 ہو گئے جو بدعنوانی میں اضافے کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں عدالت کی طرف سے کی گئی کارروائی کے تحت 384 افراد کو گرفتار کیا گیا، 342 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی، تین افراد کو مجرم قرار دیا گیا جبکہ 18 کو بری کر دیا گیا۔