مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کانماز عید تاریخی عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان

سرینگر11 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے نماز عید حسب معمول تاریخی عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان کیاہے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سرکردہ ارکان اور سینئر عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس سرینگر میںمنعقد ہوا جس میںمرکزی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر کی عظیم اسلامی تقریبات کے حوالے سے آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ پروگرام کے مطابق جمعتہ الوداع کی نماز ٹھیک دوبجے اور شب قدر کے موقع پر نماز عشاء ساڑھے دس بجے اور حسب سابق نمازعید تاریخی عیدگاہ سرینگر میں صبح دس بجے ادا کی جائیگی۔ تاہم موسم خراب ہونے کی صورت میں وقت مقررہ پر عید کی نماز جامع مسجد میں ادا کی جائیگی۔ اجلاس میں انجمن کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہارکیاگیااور مطالبہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر جیسی اہم او ر بابرکت اسلامی تقریبات کے پیش نظر میرواعظ کی فوری رہائی کو یقینی بنائی جائے تاکہ موصوف اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کرسکیں جو 5اگست2019سے معطل ہیں۔واضح رہے کہ قابض حکام نے 5اگست2019ء سے جب مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کردی، عیدگاہ سرینگر میں نماز عید اداکرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button