مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے، شبیر شاہ

shabirنئی دلی09 جولائی (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حقوق کے مطالبے کی پاداش میں بدترین مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری عید کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و استبداد کا ہر ہتھکنڈہ آزما رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیگناہ کشمیریوںکو قتل اور گرفتار کیا جا رہا ہے ، انہیں خوف و ہراس کی ایک مسلسل فضا میں جینے پر مجبور کیا جارہا ہے جس کا واحد مقصد انکی آواز کو دبانا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت کی ان تمام چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزاد ی مضبوط و توانا ہے اور وہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ عیدکا خوشیوں بھر ا دن سادگی سے منائیں اور اس موقع پر اپنے ان شہداءاور محبوسین کو ہرگز نہ بھولیں جنہوںنے حق کے راستے میں اپنی جانیں نچھاور کیں اور گھروں سے دور جیلوںمیں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے لہذا ہمیں ہر دم حق کی سربلندی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ شبیر احمد شاہ نے صاحب ثروت افراد پر زور دیا کہ وہ شہداءاور جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناتے ہم یتیموں ، بیواﺅں اور دیگر ضرورت مندوں کی ضروریات کا خیال رکھنے کے پابند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button