مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ادھم پور سڑک حادثے میں 27 مسافر زخمی

جموں11 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں خطے کے ضلع ادھم پور میں ایک سڑک حادثے میں دو درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس افسرنے بتایا کہ ضلع کے علاقے رام نگر سے سورنی جانے والی ایک منی بس سڑک پر الٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ رام نگر کے ڈاک بنگلہ کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں کم از کم 27مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس افسرنے بتایا کہ تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button