مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس نے اسلام آباد، بارہمولہ اضلاع سے چار افراد گرفتار کر لیے
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور بارہمولہ اضلاع میں چار افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع اسلام آباد کے علاقے تربل گوری میں زاہد علی ڈار نامی ایک شخص کو ناکے پر چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میںگشت کے دورن ارسلان نبی زرگر ، وسیم نبی وانی اور ظہور احمد شیخ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس نے ان چاروں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پرمنشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ مہم کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔







