مقبوضہ جموں و کشمیر

حیدر آباد:جاسوسی کیلئے پیگاسس سپائی وئیر کی خریداری پر مودی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدر آباد 03فروری (کے ایم ایس)
بھارت میں انڈین یوتھ کانگریس بھارتی حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈروں ، ججوں، صحافیوں ، وکلاء اور دیگر شہریوں کی جاسوسی کیلئے پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر کی خریداری سے متعلق حالیہ انکشافات پر مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حیدر آباد کے بشیر باغ چوک میں میں کئے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر شیوسینا ریڈی نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے تیار کردہ سافٹ ویر کا مودی حکومت نے اپوزیشن قائدین، ججوں صحافیوں اور دیگر کی جاسوسی کیلئے استعمال کیا جو اظہار رائے کی آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی ساختہ سافٹ ویر سے مودی حکومت ای میلز، لوکیشن ڈیٹا، آڈیو فائیل، واٹس اپ میسجز کا سرقہ کررہی ہے جس کی یوتھ کانگریس شدیدمذمت کرتی ہے۔ انہوںنے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے کسی جج سے تحقیقات کرانے اور اس میں ملو ث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔بعد ازاں پولیس نے تلنگانہ یوتھ کانگریس کے احتجاجی قائدین و کارکنوں کو گرفتار کرکے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بند کردیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button