کشمیری سمجھتے ہیں کہ انہیں دھوکہ دیا گیا، فاروق عبداللہ
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںنیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے5اگست 2019کے بعد مقبوضہ علاقے میں ”نئے دور کی صبح“ کے مودی حکومت کے کھوکھلے دعوﺅں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری خاص طور پر نوجوان سمجھتے ہیں کہ انہیں دھوکہ دیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموںخطے کے علاقوںبانیہال اور رام بن میں پارٹی کنونشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت 370اور 35اے کی منسوخی کے بعد کہتی تھی کہ کشمیر میں اب امن ہو گااور اگرایسا ہے تو علاقے میں اس وقت بھی حالات ابتر کیوں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آئے روز لوگوں کے قتل کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کیسے ہو رہا ہے یہاں تو سب کچھ ٹھیک ہونے والا تھا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ دھونس دباﺅ سے حالات ٹھیک ہونگے تو یہ بہت بڑی غلط فہمی میں میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر میں اسی صورت میں امن قائم ہو سکتا ہے جب یہاں کے لوگوں کے دلوں کی بات کو سمجھا جائے گا۔