مقبوضہ جموں و کشمیر

لیہہ ایپکس باڈی کی طرف سے انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی پر تحفظات کا اظہار

leh

لیہہ:لیہہ ایپکس باڈی نے لداخ انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی مقامی لوگوں کے مفادات کے خلاف ہے اور ماحولیات کیلئے خطرناک ثابت ہو گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایپکس باڈی کے رہنمائوں نے لیہہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی کے اعلان کے بعد ضروری ہے کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے خدشات دور اورماحولیاتی نظام اور مقامی قبائلی آبادی کے حقوق کا تحفظ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوںکو حاصل اختیارات کی خلاف ورزی کا باعث بنے گی اور بظاہر اس کے ذریعے مقامی لوگوں کی خواہشات کے برعکس لداخ میں بڑی صنعتوں کے قیام کی راہ ہموار ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود اس پالیسی پر عمل درآمد جا ری ہے اور لیہہ اور کرگل کی ترقیاتی کونسلوں کواپنی خودمختاری اور حقوق سے محرومی کے خلاف قانونی کارروائی کا سہارا لینا پڑے گا۔لیہہ ایپکس باڈی کے لیڈروں نے کہا کہ صنعتی پالیسی میں ان بہتری کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی بنانے سے پہلے کسی مقامی فریق کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا مقصد لداخ کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button