مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:میڈیکل طلباءکا ایم بی بی ایس کی 15فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاج

661720b5-d4fc-47d0-852c-493a2068a4efسرینگر 06اکتوبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میڈیکل طلباءنے ایم بی بی ایس کی 15فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) میں شامل کرنے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کی 50فیصد جبکہ ایم بی بی ایس کی 15فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ میں بانٹ دی جائیں گی ۔ انتظامیہ کے اس فیصلے کو مقبوضہ علاقے کے ایم بی بی ایس طلبا نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔طلباءکا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے غیر مقامی میڈیکل طلباکو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں شامل کر کے مقامی میڈیکل طلباءکے مستقبل کو خطرے میں ڈال دہا ہے۔
ایک طالب علم نے کہاصرف جموں کشمیر میں مقیم طلباکو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے اہل ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے جموں کشمیر میں ڈاکٹروں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ جموںوکشمیرکی سیٹیں آل انڈیا میں شامل کرنے سے یہاں ملازمتوں کے مسائل پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button