بھارت

ایڈوکیسی گروپوں  کی طرف سے کشمیر میں جنگی جرائم پردورہ جنوبی افریقہ کے دوران مودی کی گرفتاری کا مطالبہ

 

 

modi-05کیپ ٹائون  22اگست (کے ایم ایس)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج منگل سے جنوبی افریقہ کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں، جبکہ مسلم لائرز ایسوسی ایشن اور جنوبی افریقہ کشمیری ایکشن گروپ نے مشترکہ طور پر نیشنل پراسیکیوٹنگ اتھارٹی اور جنوبی افریقہ کی پولیس کے پاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانیت کے خلاف جرائم پر مودی کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے ایک شکایت درج کرائی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 600صفحات پر مشتمل شکایت میں گواہان کے ریکارڈ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں درج ہونیوالی 200سے زائدایف آئی آرز کوبھی شامل کیاگیا ہے ۔ شکایت میں اغوا، تشدد، عصمت دری، ماورائے عدالت قتل، آتشزدگی کے حملوں اور سیاسی رہنمائوں اور بے گناہ  شہریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے تفصیلی شواہد موجود ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ انسداد دہشت گردی کے نام نہاد کالے قوانین کے تحت بھارتی فوجیوں کو گزشتہ 22 سال سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جواب دہی سے استثنیٰ حاصل رہا ہے ۔بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات کی فائلوں کی نقول بھی شکایت کے ساتھ لگائی گئی ہیں جن میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے کیسز کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔شکایت میں مزیدکہا گیا کہ روم سٹیٹیوٹ کے آرٹیکل 25(3) کے تحت ہم ہیگ میں عالمی عدالت انصاف تک اس کیس کولے جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مودی منگل سے جمعہ تک جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ انہیں اس دورے کی دعوت جنوبی افریقہ کے صدر نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی زیر صدارت میں منعقد ہونے والی 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button