بھارت

بی جے پی دہلی میں ہمارے کونسلروں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی11دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میں عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کی میونسپل کارپوریشن میں حال ہی میں منتخب ہونے والے ہمارے کونسلروں کوخریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالاراجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی میں بلدیاتی انتخابات میں 30سے کم نشستیں حاصل کرنے اور گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 80نشستیں کھونے کے باوجود بی جے پی اسی طرح ہارس ٹریڈنگ کا گھنائونا کھیل کھیل رہی ہے جس طرح اس نے مہاراشٹر، اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، گوا اور گجرات میں ایم ایل ایز کو خریدکر کھیلاہے۔سنجے سنگھ نے کہاکہ بی جے پی ایسی بے شرم پارٹی ہے، جو 30 سے کم سیٹیں ملنے کے بعدبھی کہتی ہے کہ میئر ان کا ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یوگیندر چندولیا نامی شخص نے عام آدمی پارٹی کی کونسلر ڈاکٹر روناکشی شرما کو فون کیا اور کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش کمار گپتا ان سے بات کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گپتا اور بی جے پی کارکنوں نے کونسلروں کو خریدنے کے لئے 100کروڑ روپے کے بجٹ کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ 100کروڑ روپے صرف 10کونسلروں کو خریدنے کے لیے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ہر کونسلر کے لیے 10کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ایک اور کونسلر جیوتی رانی کے شوہر نے بتایا کہ ایک شخص نے انہیں سڑک پر پکڑ کرکہا کہ اس کے پاس ہمارے لیے ایک پیشکش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس شخص نے مجھے بتایا کہ وہ ہمیں ووٹ دینے کے لیے 50لاکھ روپے دیں گے۔سنجے سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر سے ان لوگوں کو گرفتار کرنے اور جیل بھیجنے کی اپیل کی جو دھمکیوں اور پیسوں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button