بھارت

بہار:عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک 

 

bodyنئی دلی 25 اگست (کے ایم ایس)

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا کے مذہبی اور سیاحتی مقام بودھ گیا میں مہابودھی مندرمیں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر جہاں ہر وقت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھیڑ موجود ہوتی ہے کے احاطہ میں جمعہ کی دوپہر فائرنگ سے زبردست بھگڈر مچ گئی۔ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔ فائرنگ اور بھگڈر کے بعد مہابودھی مندر کو خالی کرا دیا گیا ہے اورمندر میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کر کے وہاں کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس مندر اور اسکے آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق بہار اسپیشل آرمڈ پولیس کا اہلکار 43سالہ ستیندر جمعہ کی دوپہر ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ پیر پھسلنے سے وہ گرگیا اور اسکی سرکاری کاربائن رائفل سے یکے بعد دیگرے تین گولیاں چلیں۔جنمیں سے ایک ستیندر کو بھی لگی جس سے وہ  بیہوش ہو گیا۔اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری اور خوف وہراس پھیل گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button