بھارت

منی پور: لوگ مسلسل خوف ودہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں

9bfb9c38-b34f-4b2b-9cd4-23665569c485امپھال 23 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست منی پور میں لوگ مسلسل خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں 3مئی سے جاری تشدد کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ نے سابق جج گیتا متل کی سربراہی میں جو کمیٹی تشکیل دی تھی اس نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کمیٹی نے جلی ہوئی بستیوں ، لاشوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور کچھ سفارشات پیش کی ہیں ۔ کمیٹی نے منی پور کے متاثرہ علاقوں کادورہ کر کے رپورٹ تیار کی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ راجدھانی امپھال میں بڑی تعداد میں نامعلوم لاشیں موجود ہیں ، حالات تاحال خراب ہیں اور لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مقامی انتظامیہ کو ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ اہلخانہ ان لاشوں کی شناخت کر سکیں۔ کمیٹی نے کہا کہ منی پور میں طلباءکو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے لہذا یہاں کے طلبا کو دیگر ریاستوں کے اداروں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ پڑھائی شروع کر سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button