مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
جموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع ریاسی میں ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کردیا ہے ۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے تلی مہور میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔