بھارت

بھارت نے پاک چین سرحد کے ساتھ شمالی علاقوں میں 10روزہ فضائی مشق شروع کر دی 

 

execنئی دلی 05اگست (کے ایم ایس)

بھارتی فضائیہ نے چین اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ شمالی علاقوں میں 10روزہ فضائی مشق ترشول کاآغاز کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کو شروع ہونیوالی فضائی مشق میں لڑاکا طیاروں بشمول رافیل اور میراج  کے علاوہ جنگی ہیلی کاپٹر چنوک، اپاچی اوردیگر حصہ لے رہے ہیں ۔ گرو اسپیشل فورسز بھی مشق کا حصہ ہیں ۔یہ مشق 14ستمبرتک جاری رہے گی ۔ بھارت یہ مشق چین اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ شمالی علاقوں بشمول لداخ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، پنجاب ،اتراکھنڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں1400کلومیٹر کے علاقے میںکررہا ہے ۔ فضائی مشق میں حصہ لینے والے لڑاکا طیاروں کی آواز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ چمبا کے کئی علاقے جموں و کشمیر کی سرحد سے متصل ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے یہ فضائی مشق چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشق  ‘شاہین ایکس’ کے جواب میں شروع کی ہے جس کا مقصد خطے میں اپنی بالادستی ثابت کرنا ہے ۔ چین پاکستان کی مشترکہ تربیتی فضائی مشق اگست کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور ستمبر کے وسط تک جاری رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button