بھارت

آسام میں 28 سالہ خاتون کی عصمت دری، قتل

اڈیسہ میں ایک جوڑے کو قتل کیا گیا

skim man deadگوہاٹی: بھارت میں بی جے پی حکومت والی ریاست آسام میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والی 28 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 28سالہ لاپتہ خاتون جو اینٹوں کے بھٹے پر دیہاڑی پر کام کرتی تھی کی لاش بھٹے کے سموگ چینل کے اندر سے برآمد ہوئی ہے۔خاتون سات مارچ کو لاپتہ ہوئی تھی جبکہ اگلے روز اسکی لاش بھٹے کے دھوئیں کے نالے سے ملی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش سونووال کا کہنا ہے کہ اس خاتون کا تعلق کوکراجھار ضلع سے ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتی تھی۔ایس پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو افراد نے اس کی عصمت دری کی اور پھر اسے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بھٹے کے سموگ چینل کے اندر پھینک دی۔
دریں اثنا، ریاست اڈیسہ کے ضلع کندھمال کے گوچھا پاڑا علاقے میں ایک شادی شدہ جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔
مرنے والوں کی شناخت داہیرا کنہار اور اس کی بیوی بتاسی کنہار کے نام سے ہوئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق انہیں ماونوازعلیحدگی پسندوں نے قتل کیا کیونکہ یہ دونوں پولیس کے مخبر تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button