بھارت

نوئیڈا،اتر پردیش میں گزشتہ دو دونوں کے دوران 8افراد کی خودکشی

نوئیڈا،یو پی09مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی سے ملحقہ ریاست یو پی کے علاقوں نوئیڈا اورگریٹر نوئیڈا میں گزشتہ دودنوں کے دوران 8لوگوں نے خودکشی کی ہے۔
پہلے واقعے میں نوئیڈا میں سول سروسز کے امتحان کی تیاری کر نے والی ایک لڑکی نے نویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ ساوتھ ایشین وائر لڑکی کے والد راجیش سنگھ نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی نکیتا سنگھ نے نویں منزل سے چھلانگ مارکر خودکشی کر لی جو سول سروسز کی تیاری کر رہای تھی اور امتحان پاس نہ کرنے کی وجہ سے کافی ذہنی تناو کا شکار تھی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں خودکشی کرنے والے 8 افراد میں سے بیشتر نوجوان ہیں۔برالا گائوں کی رہائشی 14سالہ لڑکی ونشیکا کماری نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ایک اور واقعے میں جے جے کالونی کی رہائشی 17 سالہ سندھیا کماری نے ذہنی تنائو کی وجہ سے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔نوئیڈاعلاقے کے چھجرسی گائوں میں ایک نوجوان راہول نے خودکشی کی۔ نوئیڈا ہی کے رہائشی نوجوان سکشم جوہری نے 25ویں منزل سے چھلانگ مار کر خودکشی کی ۔ پرکاش کالونی میں ماہنور نامی خاتون نے ذہنی تنائو کے باعث پھندا لگا کر خودکشی کی۔خودکشی کا ساتواںواقع نوئیڈا کے سیکٹر 63میں پیش آیا جب ایک 28سالہ نوجوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کی۔ خودکشی کا آٹھواں واقع تھانہ فیز 2 کے علاقے میں پیش آیا جہاں 35 سالہ موہت نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button