مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوکت احمد نامی نوجوان کو بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے جانبازپورہ بنر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔بھارتی پولیس حکام نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک حریت پسندکارکن ہے۔ تاہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس طرح کی گرفتاریاں مودی حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ علاقے میںاختلاف رائے کو دبانے اورآزادی کا مطالبہ کرنے والی سیاسی آوازوں کو خاموش کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button