مقبوضہ جموں و کشمیر

آج آزاد جموں و کشمیر کا 74 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے

مظفر آباد 24 اکتوبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کا 74 واں یوم تاسیس آج (اتوارکو) اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ پوری ریاست کے الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے تاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے اور پاکستان کے ساتھ پورے جموں و کشمیر کے الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے۔مظفرآباد میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مرکزی تقریب پریڈ گراو¿نڈ میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے قومی پرچم لہرایا۔مساجد میں پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے تینوں ریڈیو اسٹیشن یوم تاسیس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button