مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار، ایک شہری زخمی

سرینگر07اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں سری نگر-کپواڑہ ہائی وے پر بوہامہ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے دو اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سومو گاڑی ایف سی آئی سٹور کے قریب سی آر پی ایف کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سی آرپی ایف کے دو اہلکار اور سومو گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کوعلاج کے لیے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہری کی شناخت شوکت احمد ڈار کے طورپر ہوئی ہے۔سی آرپی ایف کے دونوں اہلکار 162بٹالین سے وابستہ ہیں اوران میں سے ایک کی شناخت کانسٹیبل باوتھ پریش کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button