مودی اور بی جے پی سچ سے بہت ڈرتے ہیں: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سچ سے بہت ڈرتے ہیں ، اسی لیے انہوںنے اپنی حقیقت ظاہر کرنے والی کئی اے آئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹادی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے دلی میںپارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی اے آئی پر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔لیکن دراصل وہ منصوعی ذہات سے کانپتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ چھ ہفتوں میں بی جے پی نے 9ویڈیوز ہٹائی ہیں جو کانگریس نے قانون کے تحت بنائی تھیں اورہم نے کسی کو گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی سچ سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ اسکی ڈرامائی پیشکش سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں ۔
کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ ان ویڈیوز میں یہ دکھایا گیا تھا کہ کس طرح سے مودی نے جنرل نروانے سے یہ کہہ کر ذمہ داری سے کنارہ کشی کی کہ ”جو مناسب سمجھو ، وہی کرو“ اور کس طرح سے انہوں نے قومی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کیساتھ تجارتی معاہدہ کیا اور ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگ گئے اور پھر امریکہ کے ہی اشارے پر روس سے تیل خریدنا بند کر دیا۔




