مقبوضہ جموں و کشمیر
زوجیلا پاس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے کئی گاڑیوں کو نقصان
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو لداخ سے ملانے والی سڑک پر زوجیلا پاس کے قریب شیطان نالے پر برفانی تودہ گرآیا ہے جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو کلیئر کرنے اور متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔








