بھارت
بھارت :منی پور میں بھارتی فوجی کا اغوا کے بعد قتل
امپھال18ستمبر(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک بھارتی فوجی کو اغوا کے بعد قتل کردیاگیاہے۔
منی پور میں چھٹی پر گئے ہوئے فوجی اہلکار کو امپھال کے مغربی ضلع کے علاقے ترونگ نیکان لونگ میں اس کے گھر سے اغوا کیا گیا۔اس کی لاش ریاست کے مشرقی امپھال میں سوگولمنگ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے کھوننگ تھک گائوں سے برآمدہوئی۔ہلاک ہونے والا فوجی لیماکھونگ ملٹری اسٹیشن منی پور میں تعینات تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔