بھارت

بھارت: ائر لائن ”انڈیگو“ شدید بحران سے دوچار،ہزاروں پروازیں منسوخ

نئی دلی:عملے کی کمی اور آپریشنل مسائل سے دوچار بھارتی ائرلائن انڈیگونے جمعہ کے روز ملک بھر میں 1ہزار سے زائد پروازیں مسوخ کیں جس سے مسافروں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ( ڈی جی سی اے) نے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ ڈائر یکٹر جنرل کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ سوال ایوی ایشن کی ٹیمیں بھی انڈیگو کے آپریشنل کنٹرول سنٹرز پر تعینات کی جائیں گی تاکہ پرواز میں تاخیر ، منسوخی اور متاثرہ مسافروں کیلئے کیے جانے والے انتظامات کی نگرانی کی جاسکے۔
آج ( ہفتہ) کو بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ رہنے کی توقع ہے ۔
انڈیگو کے چیف ایگزیکٹیو افسر پیٹر ایلبرس نے ایک ویڈیو پیغام میں متاثرہ مسا فروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کو پچھلے کچھ دنوں سے آپریشنل مسائل کا سامنا ہے اور بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ پانچ دسمبر سب سے زیادہ متاثردن تھا جب ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button